نائجیریا کی 9سالہ بچی نے دہشتگردی پر کتاب لکھ دی

جمعہ 21 اگست 2015 09:02

ابوجا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء )عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور انتہا پسندی نے جہاں ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، وہیں معصوم بچے بھی اس کا شکار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 9سالہ اسپلینڈر جوئے نے اپنے ملک میں بسنے والے دہشتگردی سے متاثرہ بچوں پر ایک کتاب لکھ ڈالی ہے۔ ’بچوں پر دہشتگردی کے اثرات‘ کے عنوان پر مبنی اس کتاب میں نائجیریا میں دہشتگردی کے حوالے سے بے گھر بچوں کی حالت زار دنیا کے سامنے رکھی گئی ہے، جبکہ اس کا مقصد عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک کی توجہ مبذول کرانا ہے۔