ملٹی نیشنل کمپنی نیسلے نے زکوٰةدینے سے انکار کر دیا ،زکوٰةمیں 30 کروڑ روپے کی کمی ، وزارت مذہبی امور نے زکوٰةرقم سے سرمایہ کاری بانڈ خرید لئے

جمعہ 21 اگست 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے زکوٰةکٹوتی سے انکار کر دیا ہے ۔تاہم غیر مسلم ملازمین کا ریکارڈ تک فراہم نہیں کیا ہے اس بات کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں سے زکوٰةکی وصولی نہیں کر سکی اور اس حوالے سے سالانہ 30 کروڑ روپے کم زکوٰةاکٹھی ہو سکی ہے ۔

پاکستان میں زکوٰةادا نہ کرنے والی کمپنیوں میں نیسلے پاکستان لاہور اور ڈی اے او بہاولپور شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نیسلے کے تمام شیئر ہولڈرز کو زکوٰة کٹوتی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم ان کے کوائف متعلقہ حکام کو نہیں فراہم کئے گئے جبکہ ڈی اے او بہاولپور 46 ملازمین نے خود کو غیر مسلم قرار دے کر زکوٰةادا نہیں کی ۔ خبر رساں ادارے کو ایک عالم نے کہا کہ مسلم ریاست میں کاروبار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملازمین اور آمدن سے زکوٰةکی کٹوتی لازمی ہے اور حکومت اس مقصد کے لئے اقدام کرے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت مذبی امور نے زکوٰةکے کروڑوں روپے سے سرمایہ کاری بانڈ خرید لئے ہیں جبکہ غریب روٹی کو ترس گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :