سکینڈل گرل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد ،طلبہ و طالبات کو پبلک ایڈمنسٹریشن پر لیکچر دیا ،طلباء نے کوئین گرل کے ہمراہ سلفیاں بنوائیں،اساتذہ بھی خوشی سے جھوم اٹھے

جمعہ 21 اگست 2015 09:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) سکینڈل گرل ایان علی کی جامعہ کراچی آمد ،طلبہ و طالبات کو پبلک ایڈمنسٹریشن پر لیکچر دیا ۔ طلباء نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کوئین گرل کے ہمراہ سلفیاں بنوائیں ۔ اساتذہ بھی خوشی سے جھوم اٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ماڈل گرل ایان علی مہمان خصوصی کے طور پر کراچی میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے دعوت پر جامعہ کراچی تشریف لائی اور طالب علموں کو پبلک ایڈمنسٹریشن پر لیکچر دیا جس میں انہوں نے طالب علموں کو لوگوں کے ساتھ بہتر انداز میں معاملات حل کرنے کے گر بتائے ۔

لیکچر کے دوران ہال میں موجود سٹوڈنٹ خوب لطف اندوز ہوئے تقریب کے اختتام پر طالب علموں نے خربرو ماڈل کے ساتھ سلفیاں بنوائی اور آٹوگرانفس لئے اس موقع پر جامعہ کراچی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بھی ہال میں آگئے اور ایان علی سے ملاقاتیں کیں اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ آخر میں ماڈل ایان علی کو یادگاری شیلڈ سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :