انڈین فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائدکرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 21 اگست 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں لاہور ہائیکورٹ نے امیر جماعة الدعوة حافظ سعید کی جانب سے انڈین فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی جانے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت الدعوة حافظ سعید نے اپنے وکیل کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ بھارتی فلم فینٹم پاکستان کیخلاف بنائی گئی ہے جس میں بمبئی دھماکوں میں پاکستان کو ملوث کیے جانے کے علاوہ ایسا سکرپٹ بنایا گیا ہے جس سے ملک میں فرقہ واریت کے فروغ پانے اور امن وامان کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔

لہٰذا یسی انڈین فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگائی جائے۔ عدالت نے اس کی نمائش کے حوالے سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کو محفوظ کرلیاہے۔