وزیراعلی شہباز شریف کی ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق سے ملاقات ، ملک میں کرکٹ کے فروغ ، دیگر سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال ،کرکٹ پاکستان کا بے حد مقبول کھیل ہے ،دورہ سری لنکا کے دوران ٹیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،شہباز شریف

جمعہ 21 اگست 2015 08:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے بات چیت۔اس موقع پر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا بے حدمقبول کھیل ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔ انہوں نے کہا صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں سپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔کھیلوں کا فروغ انتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے میں ممد و معاون ثابت ہورہا ہے۔صوبے بھر میں کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے میدان آباد کیے گئے ہیں۔