ایران اپنے معائنہ کاروں کو اقوام متحدہ کے ساتھ خفیہ معاہدے کے تحت چلنے والی جوہری تنصیب کے معائنے کی اجازت دے گا ، رپورٹ

جمعہ 21 اگست 2015 09:04

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) ایران اپنے معائنہ کاروں کو اقوام متحدہ کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت چلائی جانے والی جوہری تنصیب کے معائنے کی اجازت دے گا ۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کو حاصل ہونے والی ایک خفیہ دستاویزات کے مطابق ایران اپنے جوہری معائنہ کاروں کو اقوام متحدہ کے ساتھ خفیہ معاہدے کے تحت چلائی جانے والی جوہری تنصیب کے معائنے کی اجازت دے گا ۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی معائنہ کار اس تنصیب کا غیر جانبدارانہ معائنہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایران حالیہ جوہری معائنے کے بعد اپنے نیوکلیئر پروگرام کو شفاف ثابت کرنے کے لئے تمام تر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :