ضرب عضب فوج کا نہیں پوری قوم کا آپریشن ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی؛کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بلوچوں کے دکھ کا احساس ہے ، ازالہ کیا جائے گا ،لڑائی سے صرف اللہ رب العزت کیلئے کی جاتی ہے ،انسانوں کیلئے لڑنا بدترین عمل ہے؛خطاب

جمعہ 21 اگست 2015 09:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ضرب عضب فوج کا نہیں پوری قوم کا آپریشن ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچ قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بلوچوں کے دکھ کا احساس ہے ازالہ کیا جائے گا ،لڑائی سے صرف اللہ رب العزت کیلئے کی جاتی ہے ،انسانوں کیلئے لڑنا بدترین عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے جمعرات کے روز کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کر دیا ہے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے قوم نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ تک ضرب عضب جاری رہے گا اور ملک بھر سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

وطن عزیز سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ ضرب عضب فوجی نہیں عوامی آپریشن ہے انہوں نے کہا کہ یہ بچوں کی حب الوطنی دیکھ کر یقین ہوا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان پر کبھی کوئی آنچ نہیں آئے گی بلوچ عوام نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں اس حوالے سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کا احساس ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی سے صرف اللہ رب العزت کیلئے کی جاتی ہے ،انسانوں کیلئے لڑنا بدترین عمل ہے جس سے انسانیت کو نقصان کو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :