صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،گجرات سے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرا منی ٹرک پکڑا گیا ۔40 رائفلیں ، 50 پستول اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد گولیا ں برآمد کر لی گئیں

جمعہ 21 اگست 2015 09:13

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) پولیس اور حساس اداروں نے صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ گجرات سے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرا منی ٹرک پکڑا گیا ۔40 رائفلیں ، 50 پستول اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد گولیا برآمد کر لی گئی ۔ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر گجرات کے علاقے شاہین چوک میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

سیکورٹی اہلکاروں نے ٹرک کو ایک ناکہ پر روکا جس میں 40 رائفلیں ، 50 پستول اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ دونوں ملزمان کوہاٹ سے گجرات شہر میں ٹرک کے ذریعے اسلحہ منتقل کر رہے تھے جبکہ ملزمان کے نام گل منیر اور محمد جمیل بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق کوہاٹ سے ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ مستقبل میں پنجاب کے مختلف شہروں میں دشت گرد حملوں کا ارادہ رکھتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشاف کی توقع ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلحہ سے بھر ایک ٹرک گجرات سے پکڑآ گیا ہے جس میں جدید ہتھیار بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :