حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی سزاؤں کیلئے حدود کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا

جمعہ 21 اگست 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء) حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو دس ملین روپے کی حد پر نظر ثانی کا عندیہ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس لچک کا مظاہرہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی فنانس اور ریونیو کے اجلاس کے دوران کیا جو کہ انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل کے ساتھ دیگر ایشوز پر بات چیت کیلئے طلب کیا گیا تھا ا جلاس میں کمرشل بینکوں ، سیاسی ایکسپوزڈ افراد کو قرضوں یا بینک اکاؤنٹس دینے کیلئے رضا مندی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نائب گورنر سعید احمد نے اعتراف کیا کہ بینک ان افراد کیلئے رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جبکہ مرکزی بینک اس ایشو کے حل کیلئے بینکوں کے صدر کا اجلاس بلائے گا ۔