رشید گوڈیل کی اہلیہ نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا،گاڑی کے شیشے کالے ہونے کے باعث ملزمان کی شکلیں نہیں دیکھی سکیں،اہلیہ

جمعہ 21 اگست 2015 09:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی اہلیہ نے حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ملزمان کی شناخت نہیں کر سکتیں کیونکہ گاڑی شیشے کالے ہونے کے باعث حملہ آوروں وہ نہیں دیکھ سکیں،ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے رشید گوڈیل کی بیوی سے بیان لے لیا ہے ، رشید گوڈیل کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہاکہ فائرنگ کی آواز سن کر میں گھبرا کر نیچے ہوگئی تھی،گاڑی کے شیشے کالے ہونے کے باعث ملزمان کی شکل نہیں دیکھ سکی،فائرنگ کے بعد جب اٹھ کر دیکھا تو رشیدگوڈیل کو گولیاں لگ چکی تھیں۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔