زیادہ کام کرنے والوں کو فالج ہوسکتا ہے ، ماہرین

جمعہ 21 اگست 2015 09:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اگست۔2015ء)ایک تازہ تحقیق سے معلوم چلا ہے کہ جولوگ زیادہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے لیے پانچ لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا۔لینسٹ میڈیکل جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روایتی اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک کے علاوہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ معلومات غیر یقینی ہیں لیکن تحقیق کے مطابق تناوٴ والے کام آپ کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ دیر تک کام کرتے ہیں انھیں اپنا بلڈ پریشر چیک کرتے رہنا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ہفتے میں 35-40 گھنٹے کام کرنے والوں کے مقابلے میں 48 گھنٹے کام کرنے والوں میں یہ خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح 54 گھنٹے کام کرنے والوں میں 27 فیصد اور 55 گھنٹوں سے زائد کام کرنے والوں میں اس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

لندن کالج یونیورسٹی کے ڈاکٹر میکا کیویماکی کا کہنا ہے کہ 35-40 گھنٹے کام کرنے والے گروپ میں دس سال کے دوران ایک ہزار افراد میں سے پانچ سے بھی کم افراد کو فالج ہوا۔55 یا اس سے زائد گھنٹے کام کرنے والیگروپ میں دس سال کے عرصے میں ایک ہزار افراد میں سے چھ لوگوں کو فالج ہوا۔