شمالی وجنوبی کوریا کے درمیان سرحد پر فوجی کشیدگی کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا

بدھ 26 اگست 2015 09:35

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان سرحد پرفوجی کشیدگی کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا۔ سیئول کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق دونوں کوریائی خطوں کے درمیان دو روزہ بات چیت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت شمالی کوریا نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں جنوبی کوریا کے فوجی کے زخمیہونے پرمعذرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سیئول نے پیانگ یانگ مخالف پروپیگنڈہ نشر کرنے سے روکنے پراتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت شمالی کوریا نے سیمی سٹیٹ جنگ کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دریں اثناء سیئول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات بہت ہی معنی خیز ہے کہ شمالی کوریا نے بارودی سرنگ کی اشتعال انگیزی پر معذرت کا اظہارکیا ہیاور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے مل جل کرکامکرنے پر اتفاق کیا ہے۔