رکن ممالک ایرانی جوہری معاہدے پر کام آگے بڑھانے کیلئے مزید رقم فراہم کرینگے‘ آئی اے ای اے

بدھ 26 اگست 2015 09:36

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) عالمی جوہری توانائی ادارے آئی اے ای اے نے کہا رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مزید رقوم فراہم کریں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا ایمانو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے رکن ممالک ایران کے جوہری پروگرام پر جاری کام کیلئے درکار رقوم فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے فراہم کی گئی ماہانہ 800000 یوروز (924000 ڈالر) کی رقم آئندہ ماہ ختم ہو جائیگی جبکہ جوہری معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 60 ہزار یوروز اصافی رقم درکار ہو گی جو کہ آئندہ سال کے آغاز پر متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریگولر بجٹ میں ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کار اور مانیٹرنگ کے اخراجات بارے بھی تبادلہ خیال کرینگے جو کہ گزشتہ سال 350 ملین یوروز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔