چھوٹے بھائی نے بڑے کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے سیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،قصور واقعہ کے بعد تھانوں اور عدالتوں میں زیادتی کے حوالے سے اندراج مقدمات کی درخواستوں میں تیزی آ گئی

بدھ 26 اگست 2015 09:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) چھوٹے بھائی نے بڑے کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے سیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ قصور واقعہ کے بعد تھانوں اور عدالتوں میں زیادتی کے حوالے سے اندراج مقدمات کی درخواستوں میں تیزی آ گئی ہے۔40 سالہ مقامی شہری یونس بھٹی نے تھانہ مستی گیٹ میں بڑے بھائی محمود کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار کے بڑے بھائی محمود نے اسے خنجر دیکھا کر 22 جون 2004 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب اسے بلیک میل کرتا ہے۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ شخص یونس نے اپنے وکیل کے ذریعے سیشن عدالت میں رٹ دائر کر دی۔ سیشن عدالت نے سماعت کے لئے کیس ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم کی عدالت میں بھجوا دیا۔ فاضل عدالت نے سماعت کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ کے ایس ایچ او کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔