30 لاکھ کا ہیروں کا سیٹ بر آمد نہ کر وانے اور چوروں کو چھڑوانے پر اداکارہ بابر ہ شریف کا گلبر گ پولیس کے خلاف احتجاج

بدھ 26 اگست 2015 09:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) 30 لاکھ کا ہیروں کا سیٹ بر آمد نہ کر وانے اور چوروں کو چھڑوانے پر اداکارہ بابر ہ شریف کا گلبر گ پولیس کے خلاف احتجاج اور آئی جی سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ بابر شریف نے گلبر گ میں مقدمہ درج کروایا کہ انکی نوکرانی آسیہ اور اسکا ساتھی طارق میرے گھر سے 30 لاکھ مالیت کا ہیروں کا سیٹ چوری کر کے لے گئے پولیس نے دونوں کو پکڑ کر چھوڑ دیا ہے با بر ہ شریف نے الزام لگا یا ہے کہ یا پولیس سیٹ خو د ڈکار گئی ہے یا بھاری رقم لے کر ملز موں کو چھوڑ دیا گیا ہے آئی جی پنجاب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں اور میرے چوروں کو پکڑ کر میرا سیٹ بر آمد کر وایا جائے جبکہ ا س بارے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ میر ٹ پر تفتیش کی جائے گی اگر کسی نے جان بو جھ کر ملزم چھوڑے ہیں تو انکے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی اور اگر مذکورہ دونوں گھر یلو ملازم بے گنا ہ ہوئے تو بابر ہ شریف کے کہنے پر انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :