بھارت میں مسلم آبادی میں اضافہ،ہندوؤں کی آبادی میں کمی ریکارڈ، سال 2011 ء کی مذہبی آبادی کی مردم شماری رپورٹ ، 2050 ء تک ہندوستان میں مسلم آبادی دوسرے نمبرپر آجائے گی

بدھ 26 اگست 2015 09:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) بھارتی مردم شماری ادروں نے سال 2011 ء کی مذہبی آبادی کی مردم شماری کی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ میں مسلم آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ہندو آبادی میں کمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مردم شماری ادارے نے پورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2011 ء کی مردم شماری میں مسلمانوں کی آبادی میں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ جبکہ اس کے مقابلے میں ہندو آبادی میں صفر اعشاریہ سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ رپورٹ کایہ بھی کہنا ہے کہ 2050 ء تک ہندوستان میں مسلم آبادی دوسرے نمبرپر آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :