امریکی شہری نے 776 سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کیلئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط لکھ دیا

بدھ 26 اگست 2015 09:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) امریکی شہری نے 776 سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ کو خط لکھ دیا۔امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر 1997 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب صدارتی الیکشن کے دوران ایک رکن اسمبلی نے اپنے بیلٹ پیپر پر ''پاکستان مردہ باد ، پختونخواہ زندہ باد''لکھا۔

(جاری ہے)

میں پاکستان کو انصاف دلوانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرتا رہتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ان 776 کے خلاف پانچ جولائی 2007 کو تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایف آئی آر نمبر 117/07 درج ہوئی جس کی نقول خط کے ساتھ منسلک ہیں ،آپ سے التماس سے ہے کہ بطور چیف جسٹس پاکستان ازخود نوٹس لے کر پاکستان کو انصاف دلائیں جبکہ متعدد بار رجوع کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان سیاستدانوں کے خلاف کاروائی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :