سٹیٹ بینک کی غفلت،ملکی معیشت کو280ارب روپے کانقصان،گزشتہ تین دن میں روپے کی قدرمسلسل کمی ،ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ،روپے کی قدرمیں کمی اوراسٹیٹ بینک کی خاموشی وزیرخزانہ کی ملی بھگت کانتیجہ ہے،سیاسی حلقے

بدھ 26 اگست 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی غفلت کے باعث پاکستانی معیشت کو280ارب روپے کانقصان ہوچکاہے ،پچھلے تین دن میں روپے کی قدرمسلسل کم ہوئی ہے ،اورڈالرکی قیمت تیزی کے ساتھ بڑھی جس سے صرف تین دن کے اندرپاکستانی معیشت کو280ارب روپے کے نقصان کاتخمینہ لگایاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طورپرروپے کی قدرکم ہونے کاسلسلہ معمولی طورپرسات روزپہلے شروع ہواتھااورپھراچانک روپیہ ڈالرکے سامنے گرتاچلاگیا۔

روپے کی قدرکم ہونے کے باعث مہنگائی میں اضافہ یقینی ہے اورماہرین معاشیات کاکہناہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کاایک نیاسیلاب آئے گا،اس کاسارابوجھ عام آدمی پرپڑے گا۔دوسری طرف سیاسی حلقوں کاکہناہے کہ روپے کی قدرمیں کمی اوراسٹیٹ بینک کی خاموشی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ملی بھگت کانتیجہ ہے

متعلقہ عنوان :