پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا،نئے صدر خالد سجاد کھوکھر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی رسمی کارروائی پوری کردیں گے،پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ ،نئے کوچ کیلئے طاہر زمان اور قمر ابراہیم کے نام سننے میں آ رہے ہیں‘ چیف سلیکٹر کا عہدہ شہباز سینئر کو ملنے کا امکان

بدھ 26 اگست 2015 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا، نئے صدر خالد سجاد کھوکھر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی رسمی کارروائی پوری کردیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ہوگیا، بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی فیصلوں کی توثیق کردیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز شیخ کو منیجر اور کوچ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا، نئے کوچ کیلئے طاہر زمان اور قمر ابراہیم کے نام سامنے آگئے۔

چیف سلیکٹر کا عہدہ شہباز سینئر کو ملے گا، 27 اگست کو پی ایچ ایف کانگریس نئے صدر کی توثیق کرے گی، جس کے بعد خالد سجاد کھوکھر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ادھرپاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اصولی طور پر فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کے عہدہ سنبھالتے ہی فیصلوں کی منظوری دے دیں گے جس کے بعد تمام کوچز اور ٹیم منیجر شہناز شیخ کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا جبکہ نئے کوچ کیلئے طاہر زمان اور قمر ابراہیم کے نام سننے میں آ رہے ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ چیف سلیکٹر کا عہدہ شہباز سینئر کو مل سکتا ہے۔

پی ایچ ایف کو 27 اگست کو ہونیوالی جنرل کانگرس نئے صدر کی تعیناتی کی توثیق کرے گی اور اس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔

متعلقہ عنوان :