افغانستان‘ جھڑپیں اور آتشزدگی ، گیارہ عام شہری اور 41 طالبان ہلاک‘ متعدد افراد زخمی

بدھ 26 اگست 2015 09:35

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) افغانستان میں آتشزدگی کے ایک واقعے اور جھڑپوں میں گیارہ عام شہری اور 41 طالبان ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ زابل ‘ قندوز ‘ ننگرہار‘ ہاروان ‘ بغلانٍ‘ فریاب سمیت دیگر صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 41 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ ہرات میں مائع گیس کے ذخیرے کے نزدیک گیس ٹرک میں پھیلنے اور آگ لگنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک پھٹنے کے یکے بعد دیگرے دس زور دار دھماکے ہوئے۔ جس سے ارد گرد کی عمارات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔