اسرائیل کے لیے جاسوسی، فلسطینی کو سزائے موت کا حکم

بدھ 26 اگست 2015 09:35

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء)غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے تحت ایک فوجی عدالت نے ایک فلسطینی کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جْرم میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی خبر ران ادارے کے مطابق مجرم کی عمراٹھائیس سال ہے اور اس کی شناخت اس کے نام کے دو ابتدائی حروف این اے سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق وہ اسرائیلی فوج کو ایسی معلومات فراہم کررہا تھا جن کی مدد سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہورہی تھیں۔

اس کے علاوہ حماس کی جانب سے اس کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ان میں سے بتیس کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے اور ان میں بھی تیس کو غزہ کی پٹی میں گولیاں مار کر موت سے ہم کنار کیا گیا ہے۔فلسطینی قانون کے تحت سزائے موت کے ہرحکم پر صدر محمود عباس کی توثیق کے بعد عمل درآمد کیا جانا چاہیے مگر غزہ میں حماس ان کی عمل داری کو تسلیم ہی نہیں کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :