نائیجیریا ، شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے 56 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 2 ستمبر 2015 09:09

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے چھپن شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شدت پسندوں جنگجووٴں نے ریاست بورنہ کے دور دراز علاقے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام نے بوکو حرام کے بیس اہم ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ نائجیریا میں چھ سال سے جاری خون ریزی میں اب تک بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔