داعش نے عراق اور شام میں قبضہ شدہ علاقوں میں اپنی کرنسی جاری کر دی،کاغذ کے نوٹ ختم ، سونا ، چاندی اور تانبے کے سکے جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 09:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء) دولت اسلامیہ (داعش) نے عراق اور شام میں قبضہ شدہ علاقوں میں اپنی کرنسی جاری کر دی۔ کاغذ کے نوٹ ختم کر کے سونا ، چاندی اور تانبے کے سکے جاری کر دیئے ۔ اپنی کرنسی کی آگاہی کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتہ دولت اسلامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے عراق اور شام کے قبضہ شدہ علاقوں میں اپنی نئی کرنسی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئی کرنسی میں سونا ، چاندی اور تانبے کے سکے شامل ہیں جبکہ کرنسی دینار اوردرہم پر مشتمل ہے اور سونے ،چاندی اور تانبے کے سکوں کا وزن مختلف ہے جن میں ایک ، پانچ اور دس دینار کے سکون کے علاوہ ایک ، دو ، پانچ ، دس اور بیس درہم کے سکے شامل ہیں ۔ دولت اسلامیہ نے اپنی پوری سلطنت میں کاغذ کے نوٹ ختم کر دیئے ہیں اور لوگوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تر کاروبار اور لین دین سونے ، چاندی اور تانبے کے سکوں میں کی جائے اگر کسی نے کاغذ کے نوٹ پر لین دین یا کسی قسم کا کاروبار کیا تو اس کو سخت سزائیں دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :