امریکہ کی سپریم کورٹ نے عیسائی اہلکار کو ہم جنس شادی کے معاملے پر سند جاری کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 2 ستمبر 2015 09:25

کنٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)امریکی ریاست کینٹکی میں ایک عیسائی اہلکار جنھوں نے ہم جنس شادی کے معاملے میں شادی کی سند دینے سے انکار کردیا تھا انھیں امریکہ کی سپریم کورٹ نے سند جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔کینٹکی میں رووان کاوٴنٹی کی کلرک کم ڈیوس نے کہا کہ ان کا عقیدہ انھیں اس قسم کی ڈیوٹی پورا کرنے سے منع کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سپریم کورٹ نے ان کی دلیل کو مسترد کر دیا اور اب ان کے پاس اس سلسلے میں مزید قانونی چارہ جوئی کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

ان کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ آج رات عبادت میں گزاریں گی اور منگل کی صبح جب ان کا دفتر کھلے گا تو وہ فیصلہ کریں گی کہ انھیں کیا کرنا ہے۔خیال رہے کہ دو ماہ قبل جب ملک بھر میں ایک ہی جنس کے دو لوگوں کے درمیان شادی کو جائز قرار دیا گیا تب سے مز ڈیوس نے کسی کو کوئی سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کی۔