گوجرانوالہ ، عابد شیر علی کا شہریوں کی جانب سے انوکھا استقبال ، بل پھاڑ کر ان پر نچھاور کردئیے،ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے احتجاج بھی کیا

بدھ 2 ستمبر 2015 08:59

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)گوجرانوالہ میں وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا شہریوں نے انوکھا استقبال کرتے ہوئے بل پھاڑ کر ان پر نچھاور کردئیے،ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی گوجرانوالہ میں گرڈسٹیشن کے افتتاح کے لئے پہنچے تو لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں کے ستائے شہریوں نے بجلی کے بل پھاڑ کر ان پر اس طرح نچھاور کئے جس طرح پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں،شہریوں نے بجلی کے زائد بلوں پر بھی انوکھا احتجاج کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے

متعلقہ عنوان :