کراچی ،گورنر سندھ سے کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات ، صوبہ کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 2 ستمبر 2015 08:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)کور کمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل گورنر ہاؤس میں لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات میں کراچی سمیت صوبہ سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پرگفتگو کی۔ملاقات میں کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری چھاپے اور گرفتاریوں کے سلسلے کا جائزہ لیا۔کورکمانڈراورگورنرسندھ نے کراچی میں جاری آپریشن اورامن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ملاقات میں دونوں اہم شخصیات نے کراچی میں آخری گرفتاری تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :