کراچی ایئرپورٹ پرسونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ، ملزم گرفتار

بدھ 2 ستمبر 2015 08:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء) کسٹم حکام نے قائد اعظم ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والی غیرملکی پروازکے مسافرشہزاد کے سامان سے ایک کلو گرام سے زائد مقدار کے سونے کے زیورات برآمدکیے۔ حکام نے مزمل کو حراست میں لے کراس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمزواثق ملک کے مطابق برآمد کئے گئے زیورات میں طلائی کنگن اورہار شامل ہیں جنہیں ایمرجنسی لائٹس اورپنکھوں میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا جن کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :