بھارت میں پیاز کی شدید قلت قیمتیں80روپے کلو تک جا پہنچیں

بدھ 2 ستمبر 2015 09:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)بھارت میں پیاز کی شدید قلت قیمتیں80روپے کلو تک جا پہنچیں بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پا بندی۔پیاز کی قیمتوں میں ایک دم غیر معمولی اضافے سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ملک میں پیاز کی قلت ختم کر نے کیلئے دس ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کیلئے مصر،چین اور افغانستان سے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔پیاز درآمد کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ دس دنوں میں10ستمبر تک پیاز کی کھیپ بھارت پہنچ جا ئے گی۔حکومت نے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ ملک میں پیاز کی قیمت30روپے کلو تک لانے کیلئے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :