سعو دی عر ب کا یمن کے لئے 221 ملین ڈالر کی ایمرجنسی امداد دینے کا اعلا ن

بدھ 2 ستمبر 2015 09:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)سعودی عرب نے یمن میں امداد پہنچانے کے لئے صحت کی ایک بین الاقوامی انجمن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ شاہ سلمان ریلیف مرکز اور انسانی ایکشن معاہدے کی روشنی میں یمن کے تمام شہروں اور علاقوں میں 221 ملین ڈالر مالیت کی ہیلتھ سروسز پر مبنی امداد پہم پہنچائی جائے گی۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان ریلیف مرکز کے نگران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یمن کو تمام امراض سے پاک کیا جائے گا۔ اسی پروگرام کے تحت تمام شہروں میں شفاخانوں کے اندر استعداد کار بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :