قصور ،مبینہ جنسی زیادتی اور ویڈیو سکینڈل کیس میں5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ

بدھ 2 ستمبر 2015 08:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء ) ْ قصور کی عدالت نے بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی اور ویڈیو سکینڈل کیس میں5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے ، پولیس نے عدالتی حکم کے بعد تمام ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عدالت نے قصور میں بچوں سے زیادتی کرنے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانتیں کروانے والے 5ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی ہے ، ملزمان نے قبل ازگرفتاری اپنی ضمانت کروا لی تھی اور عدالت میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی جسے عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانتیں منسوخ کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ، پولیس نے عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر مبینہ زیادتی کیس میں ملوث ملزمان تنزیل الرحمان، عتیق الرحمان، محمد یحیٰ ، سلیم اختر، اور علیم الرحمان کو گرفتار کر لیا ۔