ریحام خان کا سموسے بیچنے والے پوزیشن ہولڈر شاہ فیصل کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

بدھ 2 ستمبر 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے سموسے بیچنے والے پوزیشن ہولڈر طالب علم شاہ فیصل کے تمام تعلیمی اخراجات ڈگری حاصل کرنے تک اٹھانے کی ذمہ داری لے لی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ شاہ فیصل کا معاملہ اٹھانے پر میڈیا کی شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ کا شاہ فیصل گوہرنایاب ہے اور مجھے قوم کے ایسے جوانوں پر فخر ہے۔بنی گالہ کے دروازے شاہ فیصل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں،ڈگری حاصل کرنے تک شاہ فیصل میری ذمہ داری ہے اس کے تمام تعلیمی اخراجات خود برداشت کروں گی ۔واضح رہے کہ مالاکنڈ کے رہائشی شاہ فیصل نے غربت اور بدحالی کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھی اور سموسے بیچنے والے شاہ فیصل نے انٹرمیڈیٹ کمپیوٹر سائنس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

متعلقہ عنوان :