”سوال شہباز شریف سے“ شہری کی شکایت پر ایکشن،ف 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈیوٹی سے غیر حاضری پرکارروائی

بدھ 2 ستمبر 2015 08:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر براہ راست رابطہ کرکے گوجرخان کے ایک شہری کی شکایت پر ایکشن لیا گیا ہے اور تحصیل گوجرخان کے گاؤں جرموٹ کلاں کے 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف غیر حاضری پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

23 اگست 2015 کو وزیراعلیٰ شہباز شریف سے فیس بک ”سوال شہبازشریف سے‘ ‘ پر براہ راست رابطہ کرکے گوجرخان کے ایک رہائشی نے گاؤں جرموٹ کلاں کے پولیس اہلکاروں کی غیر حاضری کے بارے میں شکایت کی تھی جس پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی اور انکوائری کا حکم دیا۔

آر پی او راولپنڈی نے اس ضمن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں جرموٹ کلاں کے 14 پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں 3 پولیس اہلکا ر غیرحاضر پائے گئے جن کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی گئی ہے،جن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ان میں محمد بلال، محمد علی اور عامر شہزاد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :