بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو آگرہ یونٹ کامسلم آبادی کی شرح پیدائش پر اظہارتشویش،ہندو آبادی میں اضافہ کیلئے 5بچے پیدا کرنے والے ہر ہندو خاندان کو 2لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان

بدھ 2 ستمبر 2015 09:25

آگرہ/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو آگرہ یونٹ کا بھارت میں مسلم آبادی کی شرح پیدائش پر اظہار تشویش۔ہندو آبادی میں اضافہ کیلئے 5بچے پیدا کرنے والے ہر ہندو خاندان کو 2لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان۔

(جاری ہے)

بھا رتی میڈیا کے مطابق بھارتی تنظیم شیو آگرہ یونٹ نے مسلم آبادی کے اضافے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اس ہندو خاندان کو دو لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جو 2015ء میں 5بچے پیدا کرے گا۔ انعامی رقم وصول کرنے کیلئے متعلقہ کارپوریشن کے سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :