جکارتہ ،رات نو بجے کے بعد پکڑے جانے والے جوڑوں کی سزا، فوری نکاح

بدھ 2 ستمبر 2015 09:33

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)انڈونیشیا کے ایک ضلع میں رات نو بجے کے بعد پکڑے جانے والے جوڑوں کا فوری طور پر نکاح کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ قانون مغربی جاوا صوبے میں ایک ضلعی ناظم نے نافذ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے ایک ضلع پرواکارتا میں ضلعی ناظم نے ایک قانون نافذ کیا ہے کہ اگر کوئی محبت کرنے والا جوڑا رات نو بجے کے بعد بھی راز و نیاز میں مصروف پایا گیا تو اْس جوڑے کا جبری نکاح پڑھا دیا جائے گا۔

اِس حکم کے تحت اگر کوئی لڑکا اپنی گرل فرینڈ کے گھر سے نو بجے تک رخصت نہیں ہوتا تو اطلاع ملنے پر اْن کی بھی فوری طور پر شادی کرا دی جائے گی۔ ضلعی ناظم دیدی ملیدی کا خیال ہے کہ اِس قانون سے شادی کے بغیر جنسی روابط استوار کرنے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔