کویت ، انسانی حقوق کو پس پشت ڈال کرغیر ملکیوں کیلئے کڈنی سنٹر ڈئیلاسز کروانے پر پا بندی عائد

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:08

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء)کویت نے انسانی حقوق کو پس پشت ڈال کرغیر ملکیوں کیلئے کڈنی سنٹر ڈئیلاسز کروانے پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت ہیلتھ نے کڈنی کے مریضوں کیلئے ڈائیلاسز کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے کویت میں ڈائیلاسز پر پابندی کا قانون پہلے سے موجود تھا مگر اس پر عملدرآمد روک رکھا تھا جبکہ اب اس قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے کڈنی کے مریض غیر ملکیوں پر ڈائیلا سز کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت کے المبارک العبداللہ الصباح کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میں ڈائیلاسزکروانے کی منتظر غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ذرائع نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز ایک خصوصی عمل ہے جو کہ صرف اور صرف کویتی باشندوں کیلئے ہے۔واضح رہے کہ کویت حکومت ہیلتھ انشورنس فیس کے نام پر ایک سال کیلئے ایک غیر ملکی سے 60دینار اقامہ کے ساتھ ہی وصول کرتی ہے جو پاکستانی روپوں میں(25000) ہزار روپے فیس بنتی ہے جبکہ غیر ملکیوں کو ہیلتھ کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے ماسوائے ہسپتال سے پیناڈول ٹیبلٹ دینے کے؟۔