دی ہیگ،ٹمبکٹو میں ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک مشتبہ شدت پسند کو جرائم کی عالمی عدالت میں پیش کردیا گیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:10

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء)مالی کے شہر ٹمبکٹو میں ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک مشتبہ شدت پسند کو جرائم کی عالمی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔احمد الفقی المہدی جنگی جرائم کے ملزم ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سال 2012 میں ٹمبکٹو میں نو مزاروں اور ایک قدیم مسجد کو تباہ کیا تھا۔ٹمبکٹو: مزاروں کی تعمیر نو، ’جنگی جرائم کا مقدمہ چلائیں گے‘جرائم کی عالمی عدالت یعنی آئی سی سی نے احمد الفقی الہمدی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے جس کے بعد نائجر نے انھیں آئی سی سی کے حوالے کیا تھا۔

اسلامی شدت پسندوں نے ٹمبکٹو پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں فرانس کی سکیورٹی فورسز نے انھیں 2013 میں شہر سے نکال دیا تھا۔ احمد الفقی المہدی کی پیشی سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بدھ کو ابتدائی سماعت میں مشتبہ شدت پسندوں کو ان پر عائد کردہ الزامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جج ان کی شناخت کریں گے اور زبان کی تصدیق کریں گے جس سے وہ عدالتی کارروائی کے بارے میں جان سکیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ اور مذہبی عمارتوں کو تباہ کرنے کا مقدمہ پہلی بار جرائم کی عدالت میں لایا گیا ہے۔احمد الفقی الہمدی مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک انصار داعین گروہ کے رکن تھے اور اس گروپ نے سال 2012 میں مالی کے شمال میں واقع زیادہ تر علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :