ممبئی ،ٹرین حملہ کیس کے 5 مجرموں کو سزائے موت،7 کو عمر قید کی سزا، ٹرین حملہ کیس میں 30 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جن میں سے 13 افراد مبینہ طور پر پاکستانی تھے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) ممبئی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2006 میں ممبئی ٹرین دھماکے کیس میں پانچ افراد کو سزائے موت اور دیگر سات مجرمان عمر قید کی سزا سنائی دی،ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز بھارت کے شہر ممبئی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی ٹرین حملہ کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر ٹرین حملہ کیس میں ملوث 12 ملزمان وکلاء کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے ،دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹرین دھماکے میں جرم ثابت ہونے پر 5 افراد کو سزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ دیگر7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور سزا پانے والے مجرموں کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت سے جیل میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جولائی 2006 میں شام کے وقت ٹرین میں سات دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 188 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے 30 افراد پر فرد جرم عائد کیا تھا جن میں سے 13 افراد مبینہ طور پر پاکستانی تھے۔ ان 13 ’پاکستانی‘ شہریوں اور چار بھارتی شہریوں کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر پائی ہے۔

متعلقہ عنوان :