جرمنی میں زہریلی کھمبیاں کھانے والے درجنوں پناہ گزین بیمار ہوگئے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:11

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) جرمنی میں زہریلی کھمبیاں کھانے والے درجنوں پناہ گزین بیمار ہوگئے ،جرمنی میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں درجنوں پناہ گزین زہریلی کھمبیاں کھانے کے باعث بیمار ہوگئے ہیں۔ایسے ہی ایک واقعے میں ایک 16 سالہ شامی نوجوان زہریلی کھمبی کھانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔زہریلی کھمباں کھانے سے بیمار ہونے کے اطلاعات کے بعد جرمنی میں پناہ گزینوں کے کیپموں میں اس کے خطرات سے متعلق آگہی کے پوسٹر تقسیم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

’ڈیتھ کیپ‘ کے نام سے جانے جانے والی زہریلی کھمبی کھانے سے 16 سالہ شامی نوجوان کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھمبی کھانے کے بعد اس کی علامات اتنی شدید تھیں کہ اس کے جگر کی پیوندکاری ناگزیر ہوگئی تھی تاہم بروقت متبادل جگر دستیاب نہ ہوسکاماہر علم سمیات کا کہنا ہے کہ جرمنی میں یہ کھمبیوں کی زہریلی ترین قسم ہے۔ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ متعدد افراد نے امنیٹا فلوئڈز نامی زہریلی کھمبیوں کو کھانے کے قابل کھمبی کی قسم سمجھ لیا تھا جس کا شام میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :