لاہور،عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی ضمنی انتخابی مہم کیلئے بھر پور ریلی ،عمران خان کا پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور اور انتخابی امیدوار عبدالعلیم خان کے ہمراہ سمن آباد سمیت 30سے زائد مقامات پر تحر یک انصاف کے انتخابی دفاتروں کا دورہ

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی لاہور کے ضمنی انتخابی مہم کیلئے بھر پور ریلی نکالی گئی‘ عمران خان کا پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور اور انتخابی امیدوار عبدالعلیم خان کے ہمراہ سمن آباد سمیت 30سے زائد مقامات پر تحر یک انصاف کے انتخابی دفاتروں کو دورہ ‘جگہ جگہ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور عوام کی جانب سے پارٹی راہنماؤں کا شاندار استقبال ‘کارکنان پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور ”گو نوازگو“کون بچائے گا پاکستان عمران خان ‘وزیر اعظم عمران خان ‘جیتے گا بھائی جیتے گا علیم خان کے نعرے لگاتے رہے جبکہ عمران خان نے آج (جمعرات ) بھی لاہور میں ضمنی انتخابات کی مہم کیلئے عوام رابطہ مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں میرا مقابلہ سردار ایاز صادق نہیں نوازشر یف سے ہے جنکو عبر تناک شکست دیکر ثابت کر دیں گے کہ لاہور کے عوام پاکستان تحر یک انصاف اور تبدیلی کے ساتھ ہیں ‘مجھے خدشہ ہے کہ سردار ایاز صادق بھی انتخابی شکست کے خوف سے کہیں انتخابی میدان سے بھاگ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے این اے122کیلئے ضمنی انتخابات مہم کے سلسلے میں ریلی کاباقاعدہ آغاز اسلامیہ پارک سمن آبا د میں انتخابی دفتر کے افتتاح سے کیا جبکہ انکے ہمراہ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید ‘قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان ‘شعیب احمد صدیقی ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود‘ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ‘تحر یک انصاف پنجاب کے تر جمان جمشید اقبال چیمہ ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری ‘شعبہ خواتین لاہور کی صدر ڈاکٹر زرقا ‘رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ‘ملک ظہیر عباس کھوکھر ‘انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ریشن پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ ‘شعبہ خواتین پنجاب کی میڈیا انچار ج شانیلا علی سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ ہزاروں کارکنوں بھی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحر یک انصاف کے حق میں اور (ن) لیگ کے کلاف نعرے درج تھے جبکہ کارکنان ”گونواز گو “اورعمران خان کے حق میں بھی نعرے لگاتے رہے جسکے بعد ریلی سمن آباد سے ایکسپر یس روڈ ‘بسطامی روڈ ‘رحمن پورہ ‘پکی ٹھٹی سمیت دیگر راستوں سے گزرتی رہی جبکہ عمران خان کی قیادت میں نکالی جانیوالی اس ریلی کے شر کاء نے 30سے زائد مقامات پر ضمنی انتخابات کیلئے قائم کی جانیوالے انتخابی دفاتروں کا بھی دور ہ کیا جہاں کارکنوں اور عوام کی جانب سے انکا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اس موقعہ پر مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے لاہور میں جس طرح عوام تبدیلی کیلئے ہمارے ساتھ نکلے ہیں مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ضمنی انتخابی میں دھاندلی کی سیاست کر نیوالوں کو عبر تناک شکست ہوگی اور پاکستان تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی بھر پور کا میابی حاصل کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے صرف جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کی سیاست کی ہے جسکی وجہ سے عوام ان سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ ان کا مزید اقتدار میں رہنا بھی قوم کو بحرانوں کا شکار کر نے کے سواکچھ نہیں کر سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں (ن) لیگ والوں سے کہتاہوں وہ امیپائروں کو ساتھ ملاکر بھی انتخابی میدان میں شکست سے ہی دوچار ہوگی اور میرا مقابلہ سردار ایاز صادق نہیں نوازشر یف سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے بھی پیپلزپارٹی کی طر ح ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اورہم ان کے ایک سیکنڈل کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تر قی اور خوشخالی کیلئے ضروری ہے کہ ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نجات دلا ئی جائے اور تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو قائداور اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے جد وجہد کر رہی ہے اور ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک کو ہرقسم کے اندھیروں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی لائیں گے ۔

پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا تحر یک انصاف کی مقبولیت کی وجہ سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی میدان میں زیرو ہو چکیں ہیں اور آنیوالاوقت صرف پاکستان تحر یک انصاف کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور جب تک ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ نہیں ہو گا پاکستان اس وقت تک بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار رہیگا ‘نااہل حکمرانوں کا ایک ایک دن قومی پر بھاری ہو چکا ہے اور قوم اب ان نااہل حکمرانوں کل نہیں آج ہی نجات چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ۔