بلدیاتی الیکشن،ووٹرز کیلئے” چائے اور ٹی وی سروس“ چوبیس گھنٹے آن،رات دس بجے سے لیکر فجر تک من پسند میوزک کے ساتھ ڈانس پارٹی کا کلچر بھی متعارف

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے بارہ بارہ اضلاع میں الیکشن کے اعلان کے بعد منتخب یونین کونسل کے گلی محلوں میں بننے والے کمپین دفاتر میں ،ووٹرز کیلئے” چائے اور ٹی وی سروس“ چوبیس گھنٹے آن کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی بڑی تعداد رات دس بجے سے لیکر فجر تک من پسند میوزک سننے کے ساتھ ساتھ ڈانس پارٹی کا کلچر بھی متعارف کروا رہی ہے جس میں کمپین کیمپ بارونق بازار کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔