کرکٹ آسٹریلیا ایک اور نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، آسٹریلین ون ڈے کپ میں پہلی بار خاتون امپائر کی تقرری، رواں سیزن کیلیے ون ڈے کپ کے امپائرنگ پینل میں خاتون امپائر کلیر پولوسیک کا نام بھی شامل کرلیا گیا ، کوئنز لینڈ اور آسٹریلیا الیون کے درمیان 19 اکتوبر کو میچ میں تھرڈ امپائر ہوں گی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:05

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ میں جدت لانے کیلئے مشہور ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا ایک اور نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے۔ بورڈ حکام نے رواں سیزن کیلیے ون ڈے کپ کے امپائرنگ پینل میں خاتون امپائر کلیر پولوسیک کا نام بھی شامل کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب خاتون امپائر مردوں کے ٹاپ کلاس کرکٹ میچ میں فرائض انجام دے گی۔

(جاری ہے)

وہ کوئنز لینڈ اور آسٹریلیا الیون کے درمیان 19 اکتوبر کو میچ میں تھرڈ امپائر ہوں گی۔ 27 سالہ پولوسیک کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 15 برس کی عمر میں امپائرنگ شروع کی تو سوچا بھی نہ تھا کہ اتنے کم عرصے میں یہ مقام حاصل کرلیں گی۔ وہ قومی سطح پر ٹاپ امپائرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع پر ملنے پر خوش لیکن نروس ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اعتماد برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :