عمران نے پاکستان سپر لیگ ملک سے باہر کرانے کی مخالفت کردی ،نجم سیٹھی اور بورڈ پر شدید تنقید ، ملک سے باہر پاکستان سپر لیگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیگ اگر ملک میں ہوتی تو زیادہ فائدہ ہوتا، جو بھی ٹیلنٹ آیا اتفاق سے اوپر آیا، سسٹم ٹیلنٹ کو پولش کرنے میں ناکام رہا، سابق کپتان

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان سپر لیگ ملک سے باہر کرانے کی مخالفت کردی کہتے ہیں سپرلیگ سے پیسہ بنے گا کرکٹ کو فائدہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انیس سوبانوے کی عالمی چیمپئن ٹیم کے کپتان عمران خانکا کہنا ہے کہ ملک سے باہر پاکستان سپر لیگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیگ اگر ملک میں ہوتی تو زیادہ فائدہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح لیگ اپنے ملک میں کرانی چاہیے تھی۔

عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سسٹم ٹھیک نہیں ہے، جو بھی ٹیلنٹ آیا اتفاق سے اوپر آیا، سسٹم ٹیلنٹ کو پولش کرنے میں ناکام رہا۔عمران خان نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بنا کرنجم سیٹھی کو نوازا گیا، عمران خان نے کہا کہ اچھے کھلاڑی دیر سے سامنے آتے ہیں جو سسٹم کی خرابی ہے۔