اٹلی کا گیارہ سالہ بچہ جرائم کی دنیا کے مافیا کا اہم رازدان نکلا ،گرفتار والد کے کالے دھندے کے متعلق تمام اہم معلومات پولیس کے سامنے افشاں کر دیں

جمعرات 1 اکتوبر 2015 08:12

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2015ء)اٹلی کا گیارہ سالہ بچہ جرائم کی دنیا کے مافیا کا اہم رازدان نکلا ، بچے نے اپنے گرفتار والد کے کالے دھندے کے متعلق تمام اہم معلومات پولیس کے سامنے افشاں کر دیں۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جرائم کی دنیا کے ڈان 36 سالہ گریجوریو مالووس کو گزشتہ سال اکتوبر میں حراست میں لیا گیا تھا ، بچے نے اینے ڈان والد کے تمام کالے دھندوں کی تفصیلات سے متعلق پولیس کو آگاہ کر دیا۔

بچے نے بتایا کہ میرا والد اپنی کالی دنیا کا ڈان تھا وہ جب چاہتا جو کچھ بھی چاہتا مافیا کے لوگ اس کی خواہش کو پورا کرتے تھے۔ اس نے بتایا کہ ان کے لیے منشیات کی سمگلنگ ، لوگوں کا قتل عام سی بات تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق گریجوریو منشیات اور منی لانڈرنگ کا ورلڈ ڈان تھا اور سارا کاروبار اس کی ناک کے نیچے ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ گیارہ سالہ بچہ اپنے والد کے زیرسایہ پروان چڑھ رہا تھا لیکن والد کی حراست نے اس پر گہرا اثر کیا اور وہ پولیس سے تعاون پر تیار ہوگیا۔

بچے نے تفتیش کاروں کو اہم شواہد بھی پیش کیا جوکہ والد کا موبائل فون تھا جس سے کال ریکارڈ اور دیگر اہم معلومات حاصل کی گئیں۔ اس فون سے مافیا کے دیگر لوگوں کی بھی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ پولیس نے بچے کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :