گوشوارے جمع نہ کرانے پروزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت سپیکر،ڈپٹی سپیکراور26اراکین قانون سازاسمبلی کی رکنیت معطل

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:07

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت سپیکر،ڈپٹی سپیکراور26اراکین قانون سازاسمبلی کی رکنیت معطل، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اسمبلی کے 33میں سے26اراکین اسمبلی کواثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پران کی رکنیت معطل کرکے باضابطہ طورپرنوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزچیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان جسٹس(ر)سیدطاہرعلی شاہ نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ،سپیکرحاجی فدامحمدناشاد،ڈپٹی سپیکرجعفراللہ خان اورکابینہ کے وزراء سمیت کل 26اراکین اسمبلی کی طرف سے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے پرسخت برہمی کااطہارکرتے ہوئے ان کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے معطل ہونے والوں کی بڑی تعدادمسلم لیگ ن سے ہے ،معطلی کانوٹیفکیشن جاری ہونے پراراکین اسمبلی پریشان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بعض وزراء اوروزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کاکہناہے کہ معطل ہونے والے اراکین کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں مگرالیکشن کمیشن آفس کے ذرائع تردیدکرتے ہیں