افغا نستان ، صوبہ ہلمند میں شدید لڑائی ، 22 پو لیس اہلکار ہلاک

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:17

ہلمند ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء ) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں جاری شدید لڑائی کے دوران پولیس کے 22 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں سرحدی چیک پوسٹس پر طالبان جنگجوؤں کے حملوں کے نتیجے میں بائیس پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور طالبان میں شدید لڑائی جاری ہے۔ افغان حکام نے پینتیس جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دو ماہ قبل طالبان نے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ کے بعض حصوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :