امریکا میں انسانیت سوز واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا، ماں باپ کاچرچ انتظامیہ کے ساتھ مل کر گناہ قبول کرانے کیلئے اپنے دو بچوں پر شدید تشدد،ایک ہلاک

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں انسانیت سوز واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا ، ماں باپ نے چرچ انتظامیہ کے ساتھ مل کر گناہ قبول کرانے کیلئے اپنے دو بچوں پر شدید تشدد کیا۔جس میں ایک نوجوان جان سے چلا گیا۔دو نوجوان بیٹوں پر تشدد کے جرم میں امریکی جوڑا عدالت میں پیش ہوا،جس نے گناہ قبول کرانے کیلئے مقامی چرچ انتظامیہ کے ساتھ مل کراپنے دو نوں بچوں پر شدید تشدد کیا۔

جس میں سے ایک کی جان چلی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک تشویشناک حالت میں اسپتا ل میں موجود ہے۔پڑوسیوں نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ 19 ،20 سال کے نوجوانوں کو ان کے ماں باپ گاڑی بھی نہیں چلانے دیتے تھے،وہ بہت اچھی طرح بات کرتے تھے،اور میرے گھر کی حفاظت بھی کرتے تھے،اس واقعے پر پورا علاقہ حیران اور صدمے میں ہے۔عدالت نے فی الحال ماں باپ اور چرچ انتظامیہ پر فرد جرم عائد نہیں کی ہے،اور انھیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے، پولیس کے مطابق و اقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف فرد جرم اور گرفتاری ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :