وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،دانیال عزیز ‘ طارق فضل چوہدری‘ اور مریم اورنگزیب وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے‘ ایم این اے دانیال عزیز ‘ طارق فضل چوہدری‘ اور مریم اورنگزیب وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایم این اے دانیال عزیز ‘ طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کا کہنا ہے کہ دنیال عزیز ‘ طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب نے ہر فورم اورمیڈیا پر مسلم لیگ اور حکومت کی کارکردگی کا زبردست دفاع کیا۔ وزیراعظم نے ان کو پارتی کے ساتھ وفاداری اور مسلم لیگ ن کے موقف واصح بتانے کے صلے پر انہیں وزراء مملکت کے عہدے دیئے جارہے ہیں رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم این اے طلال چوہدری بھی ان مین سے ہیں لیکن انہیں چند وجوہات کی بنا پر عہدہ دینے سے قاصر رہے۔