سلیکٹرز نے انجری کے شکار لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کے لئے کوئی اور لیگ سپنر باؤلر سکواڈ میں شامل نہیں کیا ؛مصباح الحق کا مایوسی کا اظہار

جمعہ 16 اکتوبر 2015 08:44

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ سلیکٹرز نے انجری کے شکار لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کے لئے کوئی اور لیگ سپنر باؤلر سکواڈ میں شامل نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ دو فاسٹ باؤلرز کے ساتھ دو سپن باؤلرز کو کھلانے کے حق میں تھے لیکن یاسر شاہ کی عدم موجودگی میں انہیں مجبوراً تین رکنی بیس اٹیک میں عمران خان کو شامل کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان نے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر کے سولہویں کھلاڑی کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر یا محمد اصغر کو شامل کیا جانا تھا لیکن اس کے بجائے سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کو منتخب کر لیا ہے یاسر شاہ کی انجری کے بعد ظفر گوہر کی بروقت دستیابی میں ناکامی کو مصباح الحق کے سلیکشن کمیٹی کی بدانتظامی قرار دیا ہے ۔