ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسلام آبادکو عہدے سے ہٹا دیاگیا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسلام آبادکو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ افسر کے خلاف یہ کارروائی عوامی شکایات کے نتیجے پر کی گئی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ عوامی مشکلات کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق وامتیازکارروائی جاری رہے گی ۔عوام اور میڈیا کی جانب سے سرکاری محکموں میں ایسے عناصر کی نشاندہی حوصلہ افزاء ہے ۔

متعلقہ عنوان :