فیصل آباد،غریب محنت کش کی دوسالہ بیٹی سے اوباش کی زیادتی‘اہل علاقہ نے خاطرتواضع کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)غریب محنت کش کی دوسالہ بیٹی سے اوباش کی زیادتی‘اہل علاقہ نے خاطرتواضع کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا’بتایاگیاہے کہ چک127گ،ب جڑانوالہ کے رہائشی عبدالرحمان کے گھر ملزم شفیق کا آنا جانا تھا ملزم نے عبدالرحمان کی 2سالہ بیٹی مہین کو چیز دلانے کے بہانے اسی کے گھرکی بیٹھک میں لے جاکر اپنی حوس کا نشانہ بناڈالا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے ہی والا تھا کہ بچی کی والدہ نے بچی کو خون میں لت پت دیکھ کر شورمچادیاجس پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے ملزم کی خوب خاطر تواضع کرنے کے بعد اسے تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔مہین اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہے جبکہ اس کا والد عبدالرحمن محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتاہے ۔بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے تشویشناک حالت میں رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا۔جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :